• news

داعش نے موصل میں 1800 سال پرانا چرچ جلا ڈالا

بغداد(این این آئی)شام اور عراق میں مسلح جدوجہد کرنے والے انتہا پسند جہادی گروپ دولت اسلامی عراق و شام (داعش) عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل میں 1800 سال پرانے چرچ کو آگ لگا دی۔ موصل میں مسیحی املاک کو تباہ کرنے کے ایک سلسلہ کا ہی حالیہ واقعہ ہے۔داعش نے انہیں ہفتے کے روز کی ڈیڈ لائن دی تھی کہ وہ تب تک یا تو اپنا مذہب چھوڑ کر مسلمان ہو جائیں یا جزیہ دے دیں اور اگر نہیں تو پھر علاقہ چھوڑ دیں یا موت کا انتظار کریں۔ ڈیڈ لائن کا وقت دن 12 بجے تک تھاتاہم بہت سے مسیحی جمعہ کے روز ہی شہر سے ہجرت کر گئے تھے۔عراق میں صرف ساڑھے چار لاکھ مسیحی  رہ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن