• news

اسرائیلی درندگی کا شکار محصورین غزہ کو زکوٰۃ دینا جائز ہے:مفتی اعظم سعودی عرب

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے فتویٰ دیا ہے کہ اسرائیلی درندگی کا شکار بننے والے محصورین غزہ کو زکوٰۃ دینا جائز ہے۔ مفتی اعظم نے اپنے حالیہ فتوے میں کہا کہ غزہ کے باسیوں کو قتل کیا جارہا ہے جبکہ اہالیان شہر کو اپنے گھروں اور متاع کے نقصان کا سامنا ہے لہذا مصیبت کی اس گھڑی میں وہ زکوٰۃکے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محصورین غزہ کی زکوٰۃ کی صورت میں مدد کرنا ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف ہوگا جو انتہائی مقبول عمل ہے۔ زکوٰۃ اسلام کا اہم رکن ہے، مسلمانوں پر بروقت اور مکمل نصاب کے حساب کے ساتھ اس کی ادائیگی واجب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن