قومی ٹیسٹ سکواڈ کی بیٹنگ ، بائولنگ ، فزیکل ٹریننگ، سعید اجمل ، جنید خان نے بھی کیمپ جوائن کر لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ سری لنکا کی تیاری کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گذشتہ روز میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا۔ سابق کپتان یونس خان سمیت عمر اکمل، کاونٹی کرکٹ کھیل کو واپسی آنے والے فاسٹ باولر جنید خان اور سپن باولر سعید اجمل نے بھی کیمپ میں رپورٹ کر کے کوچنگ سٹاف کے زیر نگرانی بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کوچنگ سٹاف کی جانب سے ترتیب دیئے گئے شیڈول کے مطابق کھلاڑیوں نے سپن اور فاسٹ پچوں پر بیٹنگ پریکٹس کی ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو کیمپ میں وکٹ کیپنگ کی خصوصی پریکٹس کرائی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیمپ کی میچ سناریو پریکٹس کو ایل سی سی اے گراونڈ سے قذافی سٹیڈیم منتقل کر دیا ہے جس کے لیے وکٹ کی تیاری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ گذشتہ کھلاڑیوں نے کیمپ کے پہلے سیشن میں قذافی سٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس میں حصہ لینے کے بعد دوسرے سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل فٹنس کے لیے جم میں ٹریننگ کی۔