• news

سام سنگ گلیکسی 11 نے ’’دی میچ‘‘ کی فائنل قسط ریلیز کر دی

لاہور (پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے تخیل آمیز اور کثیرالمقام تجارتی مہم کے اختتام پر ’’گلیکسی 11، دی میچ‘‘ کی فائنل قسط ریلیز کر دی۔ دس ماہ کی مختلف آن لائن اور آف لائن پروگراموں کے ذریعے، سام سنگ گلیکسی 11 نے دنیا بھر سے 150 ملین سے زیادہ ویڈیو خیالات کو جمع کرتے ہوئے فٹبال کیلئے شائقین کے مشترکہ جذبوں کو اپنے سحر میں گرفتار کئے رکھا۔ سوشل میڈیا چینلز پر 4.7 ملین سے زیادہ engagements تخلیق کیں اور مہم کی ویب سائٹ پر 5 ملین سے زیادہ وزٹس کو یکجا کیا گیا۔ گلوبل مارکیٹنگ، آئی ٹی اور موبائل کمیونیکیشن ڈویژن کے ایگزیکٹو نائب صدر Yonghee Lee نے کہا کہ  فٹبال کے شائقین نے سب سے زیادہ دلچسپ سپورٹس فیسٹیول کیلئے باہم مل کر کام کیا اور موبائل ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن