• news

نیکوروز برگ نے جرمن گراں پری کا ٹائٹل جیت لیا

 برلن(سپورٹس ڈیسک) جرمنی کو فٹبال ورلڈ کپ کے بعد ایک اور اعزاز مل گیا۔ ایف ون ڈرائیور نیکوروز برگ نے جرمن گراں پری کا ٹائٹل جیت کر اپنے ملک میں پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ گاڑی کو آگ لگنے سے ریس خوف کی علامت بن گئی۔جرمنی کے فارمولا ون کے ٹریک پر دنیا بھر کے ڈرائیورز اِن ایکشن ہوئے۔ میزبان ملک کے نیکو روزبرگ نے سب پر برتری دکھائی۔ مقابلے کے دوران گاڑی کو آگ لگنے سے ریس سنسنی خیز ہی نہیں، خوفناک بھی بن گئی۔ فِن لینڈ کے ڈرائیور کو معمولی فرق سے دوسری پوزیشن ملی۔ جیت کے دعویدار برطانوی ڈرائیور لیوئس ہمیلٹن تیسرے نمبر پر رہے۔

ای پیپر-دی نیشن