آئی سی سی جوڈیشل کمشنر جیمز اینڈرسن اور روندرا جدیجا تنازع کی ابتدائی سماعت کل سے شروع کریگا
دبئی (آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جوڈیشل کمشنر جیمز اینڈرسن اور روندرا جدیجاکے درمیان تنازع کی ابتدائی سماعت کل سے شروع کرے گا۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور بھارتی آل راونڈر روندرا جڈیجا کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا تھا، اینڈرسن پر الزام ہے کہ انہوں نے جڈیجاکو گالی دی اور پھر دھکا دیا ‘ انگلش بورڈ کا الزام ہے کہ جڈیجا خطرناک انداز میں اینڈرسن کی جانب مڑے اور ان کا انداز بھی جارحانہ تھا۔