• news

خیبرپی کے سوئمنگ فیڈریشن ، 7تیراکوں، ایک کوچ پر پابندی عائد

پشاور (این این آئی) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن اور خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن نے غلط فارم ب کی فراہمی اور غلط بیانی پر سات تیراکوں اور ایک کوچ پر پابندی عائد کر دی ہے پاکستان سوئمنگ فیڈریشن اور صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز کے مطابق فیڈریشن نے 2010 ‘2011  اور 2012 میں ان سات کھلاڑیوں کے اعزازات بھی واپس لینے کا اعلان کیا ہے اور اس کے ساتھ ان کھلاڑیوں پر تین سال اور کوچ خالد رحیم پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے ان سات کھلاڑیوں میں نوید علی ‘آفاق احمد ‘جنید‘آصف علی ‘ارسلان ‘عادل اور محمد بلال شامل ہیں ‘یاد رہے کہ اس سے قبل  ان کھلاڑیوں کو اوورایج ہونے پر فیڈریشن نے پشاور میں ہونیوالے قومی مقابلوں میں شرکت پر روک دیا تھا تاہم خیبر پختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن اور دیگر حکام کی کاوشوں سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم اب فیڈریشن نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے ان کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث اب یہ کھلاڑی کسی بھی سوئمنگ مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن