• news

صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر تین ائروائس مارشلز کو ائر مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی

اسلام آباد(آئی این پی)  صدر مملکت ممنون حسین   نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے طور پر وزیراعظم  نواز شریف کی سفارش پر تین ائروائس مارشلز کو ائر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ پیر کو ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق  پاک فضائیہ کے جن افسران کو  ایئرمارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں  سعید محمد خان، جاوید احمد، راشد کمال شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن