سپریم کورٹ: راولپنڈی میں پراپرٹی کی ڈی مارکیشن کے بارے میں مقدمہ کی سماعت آج، سانگھڑ میں تیل کمپنیوں کی آلودگی کیخلاف کیس کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد (ثناء نیوز) سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ آج راولپنڈی میں پراپرٹی کی ڈی مارکیشن کے حوالے سے آرٹیکل 184 کے تحت دائر مقدمہ کی سماعت کرے گا۔ بنچ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل ہے۔ اسی بنچ کے روبرو کل صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل کمپنیوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی آلودگی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہو گی۔