عدلیہ مخالف بینرز کے بارے میں مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ آج کریگا
اسلام آباد (ثناء نیوز) چیف جسٹس ناصر الملک اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل سپریم کورٹ کا ڈویژن بینچ منگل کو عدلیہ مخالف بینرز وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں لگائے جانے کے خلاف لئے گئے نوٹس کیس کی سماعت آج کریگا۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ، آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ دیگر پیش ہونگے۔