• news

’’رائیونڈ آپریشن‘‘ مارا گیا دہشت گرد احسن محبوب نہیں، ذوالفقار نذیر نکلا، شناخت تبدیل

لاہور (نامہ نگار)رائے ونڈ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد کی تیسری اور درست نام سے شناخت ہونے پر تحقیقات نے نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ ہلاک ہونے والا ملزم ملکہ ہانس کے چک 57 ایس بی کا رہائشی ذوالفقار نذیرتھا، چند سالوں سے جہادی تنظیم سے منسلک ہوا ماں گھر میں پرچون کی دکان کرتی ہے انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملزم نے اچانک حلیہ تبدیل کیا اور خاندان سے بیوی سمیت علیحدہ ہو گیا، چھوٹے بھائی نے دہشت گردبھائی کی نعش کو بازو پر بنے پنکھے کے ٹیٹو سے شناخت کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈ کے نواحی علاقہ پنڈ آرائیاں میں وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر نے والا فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا دہست گرد احسن محبوب یا اقصن محبوب نہیں بلکہ پاکپتن کے نواحی علاقہ ملکہ ہانس 57 بی کا رہائشی ذوالفقار تھا جو چند ماہ قبل ہی اپنی بیوی کے ہمراہ لاہور آیا اور اپنے گھر بتایا کہ وہ لاہور رائیونڈ روڈ میں ایبمرائیڈری کی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔ ملزم ذوالفقار نذیر نے چند سال سے اپنے مسلک میں تبدیلی کے بعد لمبی داڑھی رکھ لی اور اپنی بیوی سمیت خاندان سے علیحدہ ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی اصل شناخت کے بعد اس کے گائوں میں ریڈ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ملزم انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور اس ماں کاکی نے گھر میں ہی پرچون کی دکان بنا رکھی ہے۔ ملزم ذوالفقار کی تیسری بار لاہور پولیس اور سکیورٹی ادار وںکی طرف سے درست شناخت کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پولیس کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث ملزم نے انتہائی خطرناک ہتھیار پنڈ آرائیاں میں منتقل کیے اور سازش میں اس کی بیوی بھی اس کے ساتھ ملوث ہے۔ دہشت گرد کے ورثاء کی طر ف سے تاحال نعش وصول کرنے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔ ذوالفقار کے بھائی افتخارنذیر کے مطابق اس کا بھائی چند سال قبل ہی جہادی ہوا تھا اور اس نے اپنی بیوی پر پردہ کرنے سمیت کئی پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔ چند روز قبل وہ گائوں آیا تو اس نے اپنی داڑھی کو چھوٹا کرایا تھا اس کے دہشت گردوں سے تعلقات کے بارے میں انہیں کسی بھی طرح کی معلوما ت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن