• news

شامی صدر بشارالاسد نے 81سالہ خاتون کوملک کی نائب صدر مقرر کردیا

دمشق(آن لائن)شامی صدر بشارالاسد نے اکاسی سالہ خاتون نجاح العطار کو ملک کی نائب صدر مقرر کردیا ہے لیکن انھوں نے فاروق الشرع کے دوبارہ تقرر سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق بشارالاسد نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے خاتون نائب صدر کا تقرر کیا ہے لیکن اس میں فاروق الشرع کے تقرر کا کوئی حوالہ نہیں دیا۔نجاح العطار نائب صدارت کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی شامی خاتون ہیں۔پچھہتر سالہ فاروق الشرع گذشتہ کچھ عرصے سے شامی منظرنامے سے بالکل غائب ہیں۔بشارالاسد نے جولائی 2013ء  میں انھیں باضابطہ طور پر سبکدوش کرنے کے بجائے بعث پارٹی کی ذمے داریوں سے ہٹا دیا تھا۔شام کے بائیس سال تک وزیرخارجہ رہنے والے فاروق الشرع اہل سنت سے تعلق رکھتے ہیں۔انھوں نے تین سال قبل صدر بشارالاسد کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کو کچلنے کے لئے فوج کے استعمال کی مخالفت کی تھی اور بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر زوردیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن