• news

کراچی: فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں پیر کو فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی میں موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے 50 سالہ قطب خان ہلاک اور دو افراد نواب سرور اور حاجی کریم زخمی ہوگئے۔ ادھر شاہ لطیف ٹائون میں مسلح افراد نے دو پولیس اہلکاروں حبیب درانی اور نیاز کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ بنارس کے علاقے پختون مارکیٹ کے نزدیک بھی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد اقبال زخمی ہوگیا۔ اسکے علاوہ گلشن اقبال میں نیپا چورنگی پر 65 سالہ غلام سرور، سرجانی ٹائون میں محمد رفیق اور سکھن میں محبوب علی کو فائرنگ کرکے زخمی ہوگیا۔ کراچی پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل او ر سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کے دوران شاہ فیصل کالونی میں چھاپہ مارکر مغوی بچے 10 سالہ عبداللہ سلیم کو بازیاب اور اغوا کار محبوب علی اور اسکی بیوی اور باپ کو گرفتار کرلیا۔ عبداللہ کو 19 جولائی کو بلوچ کالونی کے علاقے سے اغوا کرنے کے بعد ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ محبوب علی اور اسکی بیوی کیساتھ انکا دو سالہ بیٹا بھی ہے۔ اورنگی ٹائون میں پیر کی شام مسلح افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ عبدالجبار ہلاک ہوگیا جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے مجید کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان 25 سالہ دوست محمد ولد گل محمد زخمی ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن