• news

گھریلو جھگڑوں اور عشق میں ناکامی پر 4 نوجوانوں نے زندگی ختم کر لی

سادھوکے+ فیصل آباد+ وزیر آباد + ہیڈ مرالہ (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑوں اور پریشانیوں سے تنگ آ کر تین نوجوانوں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان نے والدین اور بھائیوں کی طعنہ زنی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نواحی گائوں بھوڑی کے یعقوب کا 25 سالہ بیٹا رزاق دو سال قبل بسلسلہ روزگار دبئی گیا اور بیس روز قبل خالی ہاتھ گھر واپس لوٹ آیا تو اس کے بھائیوں اور والد نے اسے برا بھلا کہنا اور ڈانٹنا معمول بنا لیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ فیصل آباد میں نوجوان محسن علی کو اسکے بھائی نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ محسن علی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ وزیر آباد میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر 21 سالہ نوجوان طاہر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ہیڈمرالہ کے علاقہ بجوات کیگائوں دیاورہ کا طیب پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر اسکے والدین راضی نہ تھے جس پر اس نے زہر کھا کر زندگی ختم کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن