• news

ڈسکہ: کار نہر میں جا گری‘ ماں بیٹے سمیت 4 افراد ڈوب گئے‘ بچی کو بچا لیا گیا

ڈسکہ (نمائندہ خصوصی) پیشی پر آئے خاوند سے ملاقات کے بعد گھر واپس جاتے  ہوئے کار نہر میں گرنے سے ماں بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ڈیڑھ سالہ بچی کو لوگوں نے ڈوبنے سے بچا لیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ سرانوالی کی رہائشی 32 سالہ صاعقہ زوجہ امانت علی اپنے شیر خوار بچے انعام علی ڈیڑھ سالہ بچی شفاء زہرا اور قریبی عزیز جو ٹانگوں سے معذور ہے عباس علی اور کار ڈرائیور ندیم ارشدکے ہمراہ اپنے شوہر امانت علی جو فوجداری مقدمہ میں جوڈیشل ہے ڈسکہ پیشی پر آئے سے ملاقات کے بعد واپس گائوں جا رہی تھی ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث کار تھانہ صدر کے قریب نہر بی آر بی میں گر گئی جس سے صاعقہ اور اس کا 20 دن کا شیر خوار بچہ انعام عباس علی اور ڈرائیور ندیم ارشد گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ڈیڑھ سالہ شفاء زہرا کو موقع پر موجود لوگوں نے نہر سے زندہ نکال لیا جبکہ ڈرائیور ارشد کی نعش نہ مل سکی۔ واقعہ کی اطلاع علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی انتظامیہ دیگر تنظیموں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی اور نہر سے صاعقہ اور اس کے شیر خوار بچے انعام اور صفدر علی کی نعشوں کو کار سمیت نکال لیا جبکہ ڈرائیور ندیم ارشد کی نعش کی تلاش جاری ہے پولیس تھانہ صدر نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے سپرد کر دیا جنہیں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن