• news

لاہور: غربت سے تنگ ماں 3 بچوں کو فروخت کرنے سڑک پر آ گئی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) غربت سے تنگ ماں اپنے تین بچے فروخت کرنے کیلئے سڑک پر آ گئی۔ بند روڈ کی رہائشی خاتون رسولاں بی بی بچوں کو لے کر ادھر ادھر پھرتی رہی اور لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر امداد کی اپیل کرتی رہی۔ رسولاں بی بی نے بتایا کہ اسکا خاوند بیمار ہے اس کے علاج کیلئے رقم ادھار لے کر علاج کرا رہی ہوں۔ تنگ آ کر بچوں کو فروخت کرنے آئی ہوں۔ مذکورہ خاتون چند دن قبل ’’بچہ برائے فروخت‘‘ کا کتبہ اٹھائے سیشن کورٹ بھی آئی اور عدالت کی سیڑھیوں پر بیٹھی بچے فروخت کرنے کی کوشش کرتی رہی گذشتہ روز خاتون کا خاوند بھی ان کے ہمراہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن