• news

آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا: وزیر دفاع

سیالکوٹ ( نامہ نگار  ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وہ عناصر جو محاذ آرائی کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، آزادی مارچ ،نام نہاد انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے پہلے ملک کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کے بارے میں ضرور سوچیں، آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وہ  سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مشکل کی گھڑی میں آئی ڈی پیز کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو تمام ممکنہ امداد اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
خواجہ آصف

ای پیپر-دی نیشن