بنوں: 11 کے وی بجلی کی تاریں گھر پر گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 افراد زخمی
بنوں (آئی این پی) بنوں کی تحصیل ڈومیل میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنیوالے خاندان کے گھر پر 11 ہزار وولٹیج بجلی کی تاریں گرنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تشویشناک حالت میں خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بجلی کی تاریں