• news

رینٹل پاور کیس: کابینہ کی سمری کی فراہمی کیلئے نیب کی طرف سے درخواست دائر، سماعت ملتوی

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے خلاف نوڈیروٹو رینٹل پاورکیس کی احتساب عدالت میں سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی گئی جبکہ نیب کی جانب سے نوڈیروٹورینٹل منصوبے میں کابینہ کی سمری کی فراہمی کے لئے درخواست دائرکردی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے راجہ پرویزاشرف کے خلاف نوڈیرو ٹو رینٹل پاور کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت  نیب کی جانب سے نوڈیرو ٹو رینٹل کیس میں کابینہ کی سمری کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر تصدق حنیف نے موقف اختیار کیا کہ وہ کابینہ کی سمری کو ریکارڈ کا حصہ بنا کر عدالت کے سامنے پیش کریں گے، ملزمان کی جانب سے نیب کی درخواست پر اعتراضات اٹھائے گئے تاہم عدالت نے نیب کی درخواست پر بحث کے لئے یکم ستمبر مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
رینٹل کیس

ای پیپر-دی نیشن