• news

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کے خلاف دن 28جولائی کو منایا جائے گا

لاہور(ثناء نیوز)  پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کے خلاف  دن 28جولائی کو منایا جائے گا اس دن کی نسبت سے ہیپاٹائٹس سے بچائوکیلئے شفاء انٹرنیشنل سمیت صحت کے مختلف ادارے اور این جی اوز ملک بھر میں آگاہی سیمینارز، واکس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کریں گے عالمی ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پرعالمی ادارہ صحت کی معاونت سے دارالحکومت میں مختلف آگاہی سمینارز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن