قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آج وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کا جائزہ لے گی
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات آج منگل کو وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے میڈیا کے لئے تیار کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کا جائزہ لے گی ۔کمیٹی کا اجلاس چئیرپرسن ماروی میمن کی زیر صدارت منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا۔اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے معاون خصوصی عرفان صدیقی کی سربراہی میں قائم کردہ خصوصی کمیٹی کی جانب سے میڈیا کے لئے تیار کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔