• news

افغان صوبے فاریاب میں طالبان کا حملہ، 13 فوجیوں سمیت 49 ہلاک

کابل (این این آئی) افغانستان میں فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں  13 فوجیوں سمیت49 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان نے متعدد چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ فاریاب کے گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان کے صوبے فاریاب کے ضلع قیصر پر سو سے زائد طالبان نے حملہ کر دیا گیا۔ دو روز سے جاری جھڑپوں میں دس فوجی جاں بحق اور پندرہ طالبان مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے صوبے فاریاب میں طالبان اور فوج میں دو روز سے جاری جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن