• news

لیبیا: طرابلس ایئرپورٹ پر کنٹرول کیلئے متحارب جنگجو گروپوں میں لڑائی جاری‘ 47 سے زائد ہلاک

طرابلس (آن لائن + اے ایف پی) لیبیا میں مخالف ملیشیا گروپوں نے جنگ بندی معاہدے کی ناکامی کے بعد طرابلس کے ہوائی اڈے پر کنٹرول کیلئے دوبارہ مسلح کارروائی شروع کر دی ہے اور اب تک  47 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لیبیا کے ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ اسلام پسند ملیشیا کے ارکان نے طرابلس کے ایئر پورٹ پر قبضے کے لئے اپنی کارروائیاں  دوبارہ بحال کر دی ہیں۔  تازہ لڑائی کے نتیجے میں کم از کم پانچ شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔واضح رہے طرابلس کے ہوائی اڈے پر 13 جولائی سے جاری  مسلح تصادم کے سبب تمام سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ اس دوران طیاروں اور ایئر پورٹ کی عمارات و تنصیبات کو بھی بھاری نقصانات پہنچے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن