• news

متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا امدادی کیمپ قائم

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار  ایسوسی ایشن نے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی امداد کے لئے جی پی او چوک میں کیمپ قائم کر دیا،وکلا سے آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے رقوم اکٹھی کی جائیں گی۔جی پی او چوک میں لگائے گئے کیمپ کا افتتاح لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری احمد چھچر نے کیا۔اس موقع پر وکلاسے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار احمد چھچھر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ملکی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن