• news

نقب زن گینگ کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر)انویسٹی گیشن مغلپورہ پولیس نے نقب زن گینگ کے سرغنہ سمیت 5ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے مختلف وارداتوں میں چوری کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ا یس پی سول لائن انویسٹی گیشن مفخر عدیل نے پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے ریڈ کرکے نفیسا نقب زن گینگ کے سرغنہ نویس عرف نفیسا اور اس کے4ساتھیوں محمد پرویز، مصدق عرف مدثر، عبدالغفار اور رمضان کو گرفتار کر کے ان سے چوری کیا گیاآٹو رکشہ،11موبائل فونز، 2لاکھ نقدی، 5لیپ ٹاپس، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن