کراچی سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر سرمایہ کاری میں 43 ارب سے زائد اضافہ
کراچی +لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 30300 اور 30400 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 188.34 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی بلند ترین سطح 30413.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔ تجارتی حجم 10 ارب 20 کروڑ 41 لاکھ 8 ہزار 294 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 70 کھرب 83 ارب 87 کروڑ 88 لاکھ 64 ہزار 242 روپے سے بڑھ کر 71 کھرب 26 ارب 21 کروڑ 46 لاکھ 71 ہزار 583 روپے ہو گیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز ملا جلا رجحان رہا - مجموعی طور پر84کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 21 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 17 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 46کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 8.82پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5493.24پر بندہوا۔ مارکیٹ میں کل 14لاکھ 42 ہزار حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز12لاکھ68 ہزار900 حصص کا لین دین ہوا تھا۔