• news

نولکھا ،داتا دربار‘ اور لوئر مال میں3 افراد کی پر اسرار ہلاکت

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ نولکھا ،لوئر مال اور داتا دربار کے علاقہ میں3 نامعلوم افراد پر اسرار طور پر ہلا ک ہو گئے پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہیں پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی قانونی کارروائی کی جائیگی متوفی افراد کے جسموں میں زخموں کے نشانات ہیں ہو سکتا ہے انھیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہو۔تھانہ نولکھا کے علاقہ میں 42سالہ ، لوئرمال کے علاقہ میں 37سالہ اورداتا دربار کے علاقہ میں 32سالہ نامعلوم افراد کی لاشیں سڑک پر پڑی تھی اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن