• news

بینک آف پنجاب کے ملازمین نے آئی ڈی پیز کیلئے ایک روز کی تنخواہ دیدی

لاہور (پ ر)  بینک آف پنجاب کے ملازمین نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر سے چیف منسٹرز آئی ڈی پیز ریلیف فنڈ میں اپنی ایک دن کی تنخواہ  جمع کروادی ہے  ۔ بینک آف پنجاب کسی بھی آفت یا بحران کے مواقع پر مدد کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔اس بار بھی بینک آف پنجاب مصیبت کی اِس گھڑی میں پریشان اور بے گھر ہموطنوں کی مدد کے لیے سب سے آگے رہا ہے۔ بینک آف پنجاب نے چاہے وہ سیلاب یا کسی دوسری ناگہانی تباہی میں ہمیشہ غیر مشروط طریقے سے متاثرین کی دل کھول کر مدد کی ہے ۔اِس وقت ، جنوبی وزیرستان میں ہمارے بھائیوں کی مدد کے لیے پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب ِ عضب جاری ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن