• news

عمران‘ شاہ محمود کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتاب نے تحریک انصاف کے سربراہ ،عمران خان اور مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کے لئے دائردرخواست کی سماعت 24جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی ۔ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی کی جانب سے کمنٹس داخل نہ کرائے جانے کی وجہ سے درخواست میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔ مذکورہ درخواست کاشف سلمانی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی اپنی تقریروں کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے میںمصروف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن