• news

ملک ریاض کا شہباز شریف کے فنڈ برائے آ ئی ڈی پیز کیلئے 10کروڑ کا چیک

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک ریاض حسین چیئرمین بحریہ ٹائون کی جانب سے آ ئی ڈی پیز کی امداد کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو 10 کروڑ روپے کا امدادی چیک پہنچایا گیا۔ ملک ریاض حسین کی جانب سے آ ئی ڈی پیز کیلئے قائم بحریہ ٹائون امدادی مشن کی ٹیمیں بنوں کے قرب و جوار میں پہلے سے مصروفِ عمل ہیں۔ ڈی آئی خان، کوہاٹ روڈ اور میران شاہ، مامش خیل کے علاقوں میں قائم کردہ بحریہ دسترخوان روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں آئی ڈی پیز خاندانوں کو افطاری اور کھانا فراہم کر رہے ہیں جبکہ کے بحریہ ٹائون کے موبائل میڈیکل یونٹس ان متاثرین کے فری چیک اپ اور ادویات کی فراہمی میں دن رات مشغول ہیں۔ علاوہ ازیں 5ہزار کے لگ بھگ خاندانوں میں پانی اور راشن بیگز بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ ملک ریاض حسین کا شمار نجی شعبے کی اُس واحد سماجی بزنس مین کے طور پر ہوتا ہے جو ملک عزیز کو درپیش کسی بھی ناگہانی یا قدرتی آفت اور پریشانی کی صورت میں دُکھی انسانیت کی پکار پر لبیک کہنے میں ہمیشہ سہرفہرست رہے ہیں۔ 2010ء کا سیلاب ہو یا 2005ء کا زلزلہ، میریٹ ہوٹل کی آتشزدگی ہو یا عطاء آباد جھیل کی تباہ کاریاں، تھر کا سنگین قحط ہو یا آوران کا ہولناک زلزلہ، ملک ریاض حسین اور بحریہ ٹائون نے ہمیشہ حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ شمالی وزیرستان آپریشن ضرب عضب کے شروع ہوتے ہی جب لاکھوں آئی ڈی پیز کا بنوں اور اس کے گردو نواح کی جانب اخراج شروع کیا گیا تو ملک ریاض حسین نے حالات کے نازک نوعیت اور رمضان کی آمد پر درپیش مسائل کو بھانپتے ہوئے رضاکارانہ طور پر حکومت اور فوج سے بارہا درمندانہ اپیل کی کے ان کو آئی ڈی پیز کی خدمت اور سہولیات پہنچانے کا کارخیر سونپا جائے اور اجازت ملتے ہی ٹیم کی روانگی کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ ایک لاکھ آئی ڈی پیز کی مکمل کفالت کی ذمہ داری بھی لینے کو تیار ہیں۔ ملک ریاض حسین کا کہنا ہے کہ وہ مہاجرین کو صحت، تعلیم اور خوراک مکمل سہولیات کی فراہمی اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اُنہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ان کے 75 فیصد اثاثے صرف اور صرف عوامی فلاح و  بہبود کیلئے مختص ہیں اور وہ اور اُن کی بحریہ ٹائون کی ٹیم آئی ڈی پیز کا ایسے ہی خیال رکھیں گے جیسا وہ اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن