• news

کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ فوجی مبصر کا کردار ختم ہو چکا: بھارتی ہائی کمشنر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ثناء نیوز) ٹی سی اے راگھون نے کہا ہے کہ دوطرفہ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنی چاہئے۔ پاکستان بھارت وزراء اعظم کی ملاقات خوش آئند تھی۔ وزراء اعظم ملاقات کے جذبے کو لے کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات ابھی طے نہیں ہوئی۔ کنٹرول لائن پر کشیدگی پر تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کا اب کوئی کردار نہیں رہا۔ پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ معاہدے پر من و عن عمل کرنا چاہئے۔ دونوں ملکوں کو مل کر ایل او سی کے معاملات باہمی مشاورت سے حل کرنے چاہئیں۔ ثناء نیوز کے مطابق راگھون نے الزام عائد کیا ہے کہ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر پاکستان کی طرف سے دراندازی کی گئی۔ اقوام متحدہ کے مبصر کو نکالا نہیں گیا، بھارت میں ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ دراندازی سے ہمارا ایک شہری اور ایک فوجی مارا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن