• news

یوسف رضا گیلانی کی ڈیل والی بات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا: شاہ محمود

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ڈیل والی بات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ ڈیل نہ ہوتی تو پرویز مشرف کے مواخذے کی تحریک واپس نہ لی جاتی۔ تحریک انصاف لاہور کی خواتین عہدیداروں اور میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا اگر ڈیل نہ ہوتی تو جدہ کا سفر بھی نہ ہوتا، لانگ مارچ کسی کے اشارے پر نہیں کیا جا رہا حکومت اجازت دے یا نہ دے جمہوری حق استعمال کریں گے۔ حکومت نے 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری اب روکا تو زیادہ بڑی غلطی ہوگی۔ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ 14 اگست کو کبھی ملٹری پریڈ نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن