• news

کامن ویلتھ گیمز کا آغازآج سے سکاٹ لینڈ میں ہوگا

سکاٹ لینڈ (سپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کا آغاز آج سے سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہورہا ہے۔ 70 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ 261 کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔آج سے 3 اگست تک جاری رہنے والی ان گیمز میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، سائیکلنگ، ڈائیونگ، جمناسٹک، جوڈو، لان بولز، نیٹ بال، رگبی، شوٹنگ، سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ پاکستان بارہویں مرتبہ دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔ اس بار پاکستان کا باسٹھ رکنی دستہ آٹھ کھیلوں میں شریک ہے، جن میں بیڈمنٹن، کشتی، نشانہ بازی، جمناسٹکس، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن