• news

پی سی بی آئین، چیئرمین کو جوابدہی کے عمل سے گزرنا پڑیگا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں چیئرمین کو جوابدہی کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔ چیئرمین کے لیے گریجوایٹ ہونا بھی شرط ہے۔ چیئرمین کی عدم موجودگی میں بورڈ آف گورنرز قائم مقام چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ آئین کی رو سے چیئرمین کے پاس سلیکشن کمیٹیوں کے تقرر کے ساتھ ساتھ کپتان کی تقرری اور ٹیموں کی حتمی منظوری کا اختیار بھی ہو گا۔ بورڈ چیئرمین کو فیصلوں کی منظوری گورننگ باڈی بورڈ سے لینا ہو گی۔ گورننگ باڈی کا ہر رکن چیئرمین بن سکتا ہے اور چیئرمین کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا بھی جا سکتا ہے۔چیف ایگزیکٹو کے اختیارات بھی بورڈ چیئرمین کے پاس ہونگے۔ سی او او اور سی ایف او کا تقرر بھی گورننگ بورڈ کرے گا۔ نیا آئین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن