• news

افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 2وکٹوں سے شکست دیدی

بلاوائیو (سپورٹس ڈیسک) افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے ایک روزہ میچ میں دو وکٹوں سے شکست دیدی۔زمبابوے نے 8وکٹوں کے نقصان پر 261رنز بنائے۔مساکاڈزا نے 84اور برینڈن ٹیلر نے 53رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان نے ہدف 8وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔جاوید احمدی نے 56‘عثمان غنی نے 43‘کپتان محمد نبی نے 42رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے کو سیریز میںدو ایک کی برتری حاصل ہے۔ہمیش مساکاڈزا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ناصر جمال نے افغانستان کی طرف سے ون ڈے ڈیبیو کیا۔

ای پیپر-دی نیشن