• news

خیبر پی کے: سستے گھی آٹے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح، ہر وعدہ پورا کر رہے ہیں: پرویز خٹک

پشاور (آن لائن) خیبر پی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت اپنا ہر انتخابی وعدہ ایفا کر رہی ہے ہم نے نہ صرف کرپشن کے خاتمے اور نظام کی تبدیلی کے مشن میں واضح کامیابی حاصل کی بلکہ عوام کامعیار زندگی بہتر بنانے اور بالخصوص غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیںہم نے بجٹ میں عوام کوسستے آٹے اور گھی کا خصوصی پیکج دینے کا اعلان کیا تھا جسے آج عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے اس پروگرام کے تحت صوبے کے تقریبا 56لاکھ افراد جو  بینظر انکم سپورٹ پروگرام سروے کے تحت غریب قرار پائے تھے کو 40کلو گرام آٹے پر 10روپے فی کلو گرام اور 5کلو گرام گھی پر 40روپے فی کلو ماہانہ خصوصی رعایت دی جائے گی ان خاندانوں کو حکومت کی جانب سے ماہانہ 600روپے مالیت کے وائوچر جاری ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن