گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے، پاکستان کا صوبہ نہیں بنایا جاسکتا: وزارت امور کشمیر
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوںکے تحت گلگت بلتستان کا خطہ بھی آزاد کشمیر کی طرح متنازعہ علاقہ ہے‘ تنازعہ کشمیر کے حل ہونے تک ان علاقوں کو پاکستان کا صوبہ نہیں بنایا جاسکتا۔ تاہم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں‘ وہاں کی قانون ساز اسمبلیوں اور عوام کو مزید بااختیار بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور آئینی ترامیم زیر غور ہیں۔ کمیٹی کے کنوینئر میاں رضا ربانی کے مطابق کمیٹی جی بی میں انسانی حقوق کی صورتحال اور ایمپاورمنٹ آرڈر مزید بہتر بنانے کیلئے مشاورت جاری ہے۔