سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق،اطلاعات و نشریات کے اِن کیمرہ اجلاس، میڈیا کو کوریج سے روکدیا گیا
اسلام آباد(آن لائن+ثناء نیوز + آئی این پی) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اچانک اِن کیمرہ کردیا گیا‘ میڈیا کو کوریج سے روکدیا گیا۔ علاوہ ذرائع ابلاغ کے بارے میں مجوزہ ضابطہ اخلاق پر بریفنگ کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات و قومی ثقافت کا اجلاس بھی اِن کیمرہ کردیا گیا۔