• news

او آئی سی بے جان لاش بن چکی‘ عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے میں ناکام ہو گئی: حریت کانفرنس

سرینگر (آن لائن)کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ نے غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہریوں کو بے دردی سے شہید کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے میں ناکام ہوگئی اور آئی سی کا فورم بے جان لاش بن کر رہ گیا۔ دنیا میں عملاً جنگل کا راج قائم ہے۔جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کی اپیل کو دوہراتے ہوئے حریت کانفرنس گروپ کے ترجمان ایاز اکبر نے  کہا کہ صورت حال سے ثابت ہو رہا ہے کہ مسلمان  کے خون کو ایک غیر تحریری معاہدے کے تحت نیلام کر دیا گیا۔ پیرس اور نئی دہلی تک اس بات پر اتفاق ہے کہ مسلمانوں کے کوئی انسان حقوق نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن