افغانستان میں نیٹو فورسز کا کریک ڈائون تیز ، متعدد طالبان شہید کرنیکا دعویٰ
کابل ( نیوز ایجنسیاں ) افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز نے طالبان کے تازہ حملے کے بعد کریک ڈائون تیز کر دیا ہے ۔ ہلمند قندھار اور دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد طالبان شہید ، بیسیوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد گی کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔ ترجمان نیٹو نے کہا طالبان کے حملوں میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے جس کے بعد یہ آپریشن کیا گیا ۔ ادھر طالبان نے اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ۔ یاد رہے جنگجوئوں نے اتحادی اور افغان فورسز کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔