• news

عراق : فلوجہ میں بمباری ، بچوں اور خواتین سمیت 19 جاں بحق

فلوجہ ، نیو یارک ( رائٹرز + نمائندہ خصوصی ) دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقعہ عراقی شہر فلوجہ پر طیاروں کی بمباری سے بچوں سمیت 19 افراد مارے اور 38 زخمی ہوگئے ۔ فلوجہ ہیلتھ آفس کے ترجمان احمد الشامی نے بتایا بچوں ، خواتین سمیت 19 نعشیں ہسپتال لائی گئی ہیں ۔ عینی شاہدین نے بتایا فلوجہ اور نواحی قصبے گارماپر ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی اور 3 بیرل بم گر ا ئے ۔ ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داعش جنگجوئوں کی جانب سے مسیحیوں اور دیگر اقلیتوں کے مبینہ قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانیت کیخلاف جرم قرار دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن