• news

یکم اگست سے کال سینٹر سے سمز فعال کرنے کا عمل روک دیا جائیگا: پی ٹی اے

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یکم اگست سے کال سینٹر سے سمز فعال کرانے کا عمل روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔ میڈ یا  رپورٹ  کے مطابق غیر قانونی سموں کی فروخت روکنے کے لئے پی ٹی اے نے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صارفین آئندہ بائیو میٹرک مشینوں والے سینٹرز سے ہی سمیں خریدیں جبکہ یکم اگست سے کال سینٹرز سے سم فعال کرانے کا عمل بھی روک دیا جائے گا۔ پی ٹی اے نے موبائل سم فعال کرنے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی ہے جس کے بعد صارفین کو بائیو میٹرک مشین پر انگوٹھا رکھ کر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی بائیو میٹرک مشین پر تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد  آدھے گھنٹے میں سم ایکٹیو کردی جائے گی جس کے لئے صارف کا اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن