• news

لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش موسم خوشگوار ہو گیا‘شاہدرہ و گرد و نواح میں ژالہ باری ہوئی، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، محکمہ موسمیات

لاہور (نامہ نگاران) لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی۔ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شاہدرہ اور گرد و نواح میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بالائی پنجاب، خیبر پی کے اور کشمیر کے علاقوں میں زیادہ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ راولپنڈی، سرگودھا اور لاہور ڈویژن میں جمعہ اور ہفتہ کے روز شدید بارش متوقع ہے۔ شاہدرہ، بادامی باغ سمیت گرد و نواح میں ہوئی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ شکرگڑھ میں گرمی کے ستائے نوجوان اور دوسرے لوگ بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ گرمی کی شدت سے شکر گڑھ میں لوگ نڈھال ہو کر رہ گئے تھے۔ لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس کر رہ گئے۔ شکرگڑھ کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے شکرگڑھ میں واٹر ٹربائنیں نصب کی جائیں تاکہ عوام کو پانی وافر مقدار میں مل سکے۔ لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن