آزادی مارچ ہر صورت ہو گا‘ کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے: شاہ محمود
لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمو دقر یشی نے کہا ہے کہ14اگست کا آزادی مارچ ہر صورت ہو گا ‘تحر یک انصاف حکو مت کی کسی ڈیل کا حصہ نہیںبنے گی‘ہم نے نہ تو آزادی مارچ کیلئے حکو مت سے تحر یری اجازت مانگی ہے اورنہ ہی ہمیں اسکی ضرورت ہے ‘طاہر القادری اور عمران خان کے خیالات ملتے ہیں بعض معاملات پر دونوں میں اتفا ق ہو سکتا ہے ‘پیپلزپارٹی کو شہلا رضا اور یوسف رضاگیلانی کے ڈیل کے انکشافات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسکی وضاحت کر نی چاہیے‘این آر و صرف چند لوگوں میں طے ہوا مجھے اسکے بارے میں کچھ پتہ نہیں‘ آپر یشن ضرب عضب عید تک ختم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے‘ وفاقی وزیر عبدالقادرنے آئی ڈی پیز کے معاملے پر حکو متی ناکامی کا اعترف کر لیا ہے جو عمران خان اور خیبر پی کے حکو مت کے موقف کی تائید ہے۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ ا این آر او کے حوالے سے شہلا رضا کا بیان سنجیدہ معاملہ ہے‘ این آو او ڈیل میں امریکہ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کا ضامن بننا انکشاف ہے جس نے سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔