اے جی پنجاب کے عہدے پر 2 افسر تعینات
لاہور (کامرس رپورٹر) اے جی پنجاب کا عہدہ نئے تنازع کا شکار ہو گیا۔ چند روز قبل کنٹرولر جنرل عمران اقبال کو اے جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا جو بدستور اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں گذشتہ روز آڈیٹر جنرل محمد اختر بلند رانا نے جاوید جہانگیر کو اے جی پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اے جی پنجاب کے عہدے پر کام کرنے والے عمران اقبال کو تبدیل بھی نہیں کیا گیا ہے۔