سینئر وزارت سے استعفیٰ دینے کیلئے استخارہ کیا تھا: سراج الحق
اوکاڑہ (ثنا نیوز) اوکاڑہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عوامی افطاری سے خطاب کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے صوبہ خیبر پی کے کی سینئر وزارت سے مستعفی ہونے کیلئے استخارہ کیا تھا جس کے بعد استعفیٰ دیا گیا۔ جب انہوں نے کہا کہ مجھے امیر جماعت ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر لیاقت علی کوثر نے مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیا مگر میں پھر بھی مستعفی ہو گیا۔ اس بات پر افطاری کشت زعفران بن گئی۔