حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے لوگ سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں: یوسف رضا
ملتان (نامہ نگار خصوصی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے انتخابی وعدے پورے نہ ہونے پر لوگ ویسے بھی سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہیں کوئی بلائے یا نہ بلائے، عوام بہت تنگ ہیں۔ سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم اسرائیل جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں او آئی سی اور پوری دنیا کو اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے متحرک ہونا ہو گا۔ 14 اگست کے آزادی مارچ میں شمولیت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔