• news

گریڈ 16 سے 21 تک بھرتی کی پالیسی بہتر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)  وفاقی پبلک سروس کمشن نے وزارتوں اور ڈویژن کی گریڈ 16 سے 21 تک کی آسامیوں کیلئے عمومی بھرتی کی پالیسی کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گریڈ 16 سے 17 کی آسامیوں کیلئے اگر ایک کیس میں امیدواروں کی درخواستیں 10 سے کم ہونگی تو کمیشن یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ سکریننگ ٹیسٹ (MCQ)کمپوزیشن اور امیدواروں کو براہ راست انٹرویو کیلئے بلا لے, تاہم اشتہار میں دی گئی اہلیت اور شرائط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ جو امیدوار اہل تصورہوں گے ان میں سے ایک پوسٹ کیلئے پانچ امیدوار وں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔ تاہم فی کس اسامیاں دو سے زیادہ ہونے کی صورت میں فی پوسٹ تین امیدوار بلائے جائیں گے اور کوٹہ ملحوظ رکھا جائے گا۔ جن پوسٹوں کیلئے ٹیسٹ نہیں ہے ان میں فنانشل میرٹ لسٹ انٹرویو میں لئے گئے مارکس پر بنے گی، جبکہ سکریننگ ٹیسٹ اور انٹرویو کی صورت میں دونوں کے مجموعی مارکس کو بنیاد بنایا جائے گا۔ سکریننگ ٹیسٹ میں کم از کم 25فیصد نمبر لینا ضروری ہوں گے جس کے بعد وہ گریڈ 18 اور 19 میں تحریری امتحان میں حصہ لینے کا اہل ہوگا۔ کم از کم 50فیصد نمبر لینے والا کوالیفائی کرے گا۔ کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔ فائنل میرٹ لسٹ زبانی اور تحریری امتحان کی مجموعی کارکردگی پر ہو گی۔
بھرتی پالیسی

ای پیپر-دی نیشن