حکومت کا ایل این جی کا دوسرا ٹرمینل گوادر پر بنانے پر غور، منصوبے کے لئے چین سے مالی معاونت حاصل کی جائے گی
لاہور (آئی این پی) حکومت ایل این جی کا دوسرا ٹرمینل گوادر پر بنانے پر غور، منصوبے کے لئے چین سے مالی معاونت حاصل کی جائے گی۔ وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق گوادر پر تعمیر ہونے والے اس ایل این جی ٹرمینل کی گنجائش 650 ملین مکعب فٹ یومیہ ہو گی جس پر تقریباً 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ اس کے علاوہ حکومت چین کی معاونت سے گوادر سے نواب شاہ تک پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران سے گیس کی درآمد کا منصوبے پر پیش رفت ہونے کی صورت میں یہ پراجیکٹ ایران پاکستان گیس پائپ لائن سے جوڑ دی جائے گی۔
ایل این جی ٹرمینل