• news

بگرام جیل سے رہا ہونے والے ذہنی مریض کو جیل میں رکھنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کابل کی بگرام جیل سے رہائی پانے کے باوجود قید میں رکھے گئے ذہنی مریض قیدی کی عدم رہائی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس پروجیکٹ پاکستان کی ڈائریکٹر بیرسٹر سارہ بلال نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی شہری افتخار احمد کو بگرام جیل سے رہا کرکے پاکستان کے حوالے تو کردیا گیا لیکن پاکستانی حکام ذہنی طور پر مفلوج افتخار کو گھر بھیجنے کی بجائے ساہیوال جیل میں بند کردیا ہے۔ میڈیکل افسر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ رپورٹ پیش کریں۔ عدالت سے سماعت آج تک ملتوی کردی۔
ذہنی مریض قیدی

ای پیپر-دی نیشن